ٹھنڈ سے معمولات زندگی درہم برہم

cool
نئے سال کے پہلے دن سے شروع ہوئی کڑاکے کی سردی نے لوگوں کا جینا محال کردیاہے،گزشتہ تین دنوں سے علاقہ میں زبردست ٹھنڈ اور کہرا ہونے کے سبب سورج کے دیدار نہیں ہوئے ،جس سے عام زندگی پوری طرح مفلوج ہوگئی،لوگ دن بھر یا توگھروں میں رہ رہے ہیں پا پھر آگ جلاکر بیٹھتے ہیں۔ جنوری کے پہلے ہی دن سے شروع ہوئی شدید سردی میں مزید شدت آتی جارہی ہے۔ کہرے کی وجہ سے بسوں اور ٹرینوں کی آمدو رفت میں تاخیر ہورہی ہے ،جس کے سبب مسافرین کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہاہے۔دن بھر چلنے والی ٹھنڈؤں ہواؤں کے سبب لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا زیادہ مشکل ہوگیا،جمعرات کے روز موسم میں زبردست شدت ہے ،جس کی وجہ سے بازاروں سے خریدار غائب تھے اور دکاندار ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے نظر آئے۔آج کی سردی نے پوری طرح معمولات زندگی پٹری سے اتار دی۔ مگراسکولوں کے بچوں کی چھٹیوں کی سبب والدین نے راحت کی سانس لی ہے۔ گزشتہ تین دنوں سے سردی کے شدیدحالات کو دیکھ کر امکان ظاہر کیا جارہاہے جلدی سردی سے راحت ملنے والی نہیں ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *