دیوبندمیں حجامہ کیمپ منعقد

cupping-therapy-camp
دیوبندمیں ہنومان چوک پرواقع ’حجامہ ولنیس سینٹر‘ پر ایک حجامہ کیمپ کاانعقاد کیاگیا ،جس میں پچاس زائد مریضوں کا حجامہ کرایا گیا اور انہیں حجامہ کے طبی فوائد سے روشناس کرایاگیا۔کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر شمیم دیوبندی نے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شمیم دیوبندی نے کہاکہ حجامہ کے ذریعہ جسم کا گندہ خون نکال دیا جاتاہے ،جس کے بعد جسم میں نیا خون پیدا ہوتا ہے ،جس سے صحت میں بہتری اور جسم میں چستی پھرتی آتی ہے۔ اس موقع پر دارالعلوم دیوبند کے عظمت اسپتال کے معالج ڈاکٹر عبید قاسمی نے بتایاکہ حجامہ مسنون طریقۂ علاج ہے،جس کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ حکیم نظیف الرحمن نے کہاکہ حجامہ سے لاعلاج بیماریوں کا علاج بھی ممکن ہے۔ انہوں نے بتایاکہ حجامہ پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہاہے ۔قاری امین الٰہی (مقیم حال ساؤتھ افریقہ) نے کہاکہ حجامہ کے ذریعہ علاج ساؤتھ افریقہ میں تیزی سے پھیل رہاہے ،یہ علاج کا ایک مسنون طریقہ ہے جس کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سینٹر انچارج ڈاکٹر کاشف اختر نے بتایاکہ سینٹر میں جدید طریقوں سے علاج کے ساتھ ساتھ حجامہ کے ذریعہ علاج کیاجاتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ حجامہ کے ذریعہ سردرد،الرجی اور کمر درد کا علاج اچھے معالجوں کے ذریعہ کرایا جائے گا۔اس موقع پر شاداب احمد،ہرش اروڑہ،آشو، عارف وغیرہ موجود رہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *