بہار: دن دہاڑے بینک سے 52لاکھ روپے کی لوٹ، مسلح بدمعاش فرار

uco-bank-loot
بہارمیں دن دہاڑے ایک بینک لوٹنے کا معاملہ سامنے آیاہے۔بہارمیں ضلع سمستی پورکے گولا روڈ پرواقع یوکوبینک کی شاخ صبح کھلی ہی تھی کہ کئی مسلح بدمعاش شاخ میں گھس گئے ۔بدمعاشوں نے تقریباً 52لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوگئے۔لیٹرے بینک میں لگے سی سی ٹی وی کے ہارڈ ڈسک کوبھی اپنے ساتھ لے گئے۔بتایاجارہاہے کہ وہ لوگ دس افرادتھے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق، بینک میں گھستے ہی بدمعاشوں نے سی سی ٹی وی کیمرے کا ہارڈ ڈسک کھینچ لیا اوراس کے بعدبینک ملازمین کے ساتھ مارپیٹ کی۔بینک ملازمین اورگراہکوں کوپستول دکھایاجس سے سبھی ڈرگئے ۔اس کے بعدچارلٹیرے بینک کے اندرگئے اورتین افرادگیٹ پرہی کھڑے رہے،وہیں تین لوگ باہرمورچہ سنبھال رہے تھے۔اس دوران مسلح بدمعاشوں نے 52لاکھ روپے لوٹ لئے اورفرارہونے میں بھی کامیاب ہوگئے۔لٹیروں نے بینک میں گھوس کرکیش کاؤنٹرکے اسٹاف اوربینک ملازمین کوپستول کی نوک پربینک منیجرسے لاکرکی چابی مانگی اورلاکراورکیش کاؤنٹرمیں رکھے روپے لوٹ لئے۔ اس دوران مسلح بدمعاشوں نے کئی راؤنڈ فائرنگ بھی کی۔
لوٹ کی خبرملتے ہی ایس پی ، ڈی ایس پی سمیت کئی پولس کے اعلیٰ افسران موقع واردات پرپہنچ کرمعاملے کی چھان بین کررہے ہیں۔لیٹروں کی گرفتارکیلئے چھاپے ماری جاری ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *