14ہزارروپے میں خریدی کال گرل ،پھردیکھئے آگے کیاہوا

call-girl
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پولس نے ایک سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیاہے جو نئے سال کیلئے منصوبہ بنارہاتھا۔پولس نے ایک لڑکی اورچارلوگوں کوگرفتارکیاہے ۔اس کے ساتھ ہی آگے کی جانچ بھی شروع کردی ہے۔ اے ایس پی بھوپال ہتیش چودھری نے بتایاکہ 4لوگوں نے ایک کال گرل کو24گھنٹے کیلئے 14ہزارروپے میں بک کیاتھا۔چاروں ملزم دوست ہیں اورنیاسال منانے کیلئے کال گرل کوبک کیاتھا۔گرفتارلوگوں کے نام کپل راوت گلاب سنگھ رائے(48)،دیپ چند میتھیو(45) اورسنتوش بابو(47) ہیں۔چاروں ملزم ٹیمک گڑھ کے رہنے والے ہیں۔پکڑی گئی لڑکی کی عمر20سال ہے۔
arrest-people
مسرودتھانہ پولس نے مخبرکی اطلاق پرنوتعمیرکالونی شیتل دھام میں چھاپہ مارکارروائی کرکے سیکس ریکیٹ کا خلاصہ کیا۔پولس نے بتایاکہ گرفتارکی گئی لڑکی پہلے بھی کئی باراس طرح کے معاملے میں پکڑی جاچکی ہیں۔بتایاجارہاہے کہ فلیٹ مالک بھی پہلے سے اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث رہاہے۔پولس ان گراہکوں کی تلاش میں لگ گئی ہے جن کا اس فلیٹ میں آمدورفت تھا۔پولس کااندازہ ہے کہ کئی نام اس ریکیٹ میں سامنے آسکتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *