مہابودھی مندرکوبم سے دہلانے کی سازش ناکام،بم برآمد

mahabudhi-mandir
بہارکے بودھ گیا میں واقع مہابودھی مندرکو بم دھماکوں سے دہلانے کی کوشش کوسیکوریٹی اہلکاروں نے وقت رہتے ناکام کردیا۔مندرمیں بم ملنے کی خبرسے افراتفری مچ گئی۔بتایاجارہے کہ دہشت گردوں نے مہابودھی مندراحاطے کے پاس تین جگہوں پربم چھپارکھے تھے۔ یعنی مہابودھی مندرمیں 19جنوری کودیرشام چارزندہ بم ملے تھے۔
پولس کی جانچ میں تین دہشت گردوں کوبھی سی سی ٹی وی میں دیکھاگیاہے۔شام ساڑھے چاربجے یہ تینوں دہشت گردمندرمیں داخل ہوتے دیکھے گئے۔ان تینوں میں دوہندوستانی اورایک نیپالی شامل ہیں۔ پولس نے آس پاس کے علاقے کواپنے گھیرے میں لیکرتلاشی شروع کردی ۔اسی دوران لاوارث حالت میں وہ ایک بیگ ملا۔پولس نے فوراً بم روکنے والی ٹیم کوبلایا۔اسکین کرنے پرکین میں بم کی بات سامنے آئی ۔اس کے تلاشی مہم کادائرہ بڑھادی گئی ۔پولس کے مطابق، سری لنکامانسٹری کے پاس چوراہے کے قریب ایک پیڑکے چبوترے کے نیچے بیگ میں رکھادوسرا بم ملا۔ساتھ ہی مہابودھی مندرکے باہرلال چبوترہ کے پاس بھی ایساہی ایک تھیلادکھا۔جانچ میں اس میں بھی بم ہونے کی بات سامنے آئی ۔بم ملنے کی اطلاع جیسے ہی پولس کودی گئی ویسے ہی پولس بم روکنے والی ٹیم کے ساتھ موقع پرپہنچ گئی اوربم کواپنے قبضے میں لے لیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *