شتروگھن سنہاکی رہائش گاہ پربی ایم سی کی انہدامی کارروائی

BJP-leader-Shatrughan-Sinha
ممبئی کے جوہوعلاقے میں واقع بی جے پی رکن پارلیمنٹ اوراداکار شتروگھن سنہاکی آٹھ منزلہ رہائشی عمارت کے غیرقانونی توسیع اورتعمیرکوبمبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے گرادیاہے۔بی ایم سی کے سینئرافسرنے بتایاکہ پچھلے کچھ مہینوں سے بی ایم سی کوشترگھن سنہاکی رہائش گاہ ’رامائن‘کے غیرقانونی توسیع کی کئی شکایتیں ملی تھیں۔اس کے بعدانہیں اس متعلق میں نوٹس بھی بھیجاگیاتھا۔افسرنے بتایاکہ شتروگھن سنہانے بھیجے گئے نوٹس کا جواب دیاتھا لیکن ہم نے تعمیرپروویزنس کے تحت توسیع تعمیرمیں قانون شکنی پائے اورگذشتہ کل تعمیرکوتباہ کردیا۔افسرنے آگے بتایاکہ غیرقانونی تعمیرگرائے جانے کے دوران سنہانے تعاون کیا۔ وہ اپنے فیملی کے ساتھ اسی گھرمیں رہتے ہیں۔عیاں رہے کہ کئی معاملوں پربی جے پی پالیسیوں پرغیررضامندی ہونے والے بہارسے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اس وقت گھرمیں ہی تھے جب یہ کارروائی کی گئی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *