کمپٹیشن میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے بچوں کو انعامات

students-group
بی آر سی گنارسہ میں گزشتہ دنوں منعقد ہوئے تعلیمی و جنرل نالج مقابلوں میں ہونہار بچوں کو انعامات سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے،انعامات حاصل کرکے بچوں کے چہرے خوشی سے کھل گئے۔ گاؤں گنارسہ میں واقع بلاک وسائل سینٹر میں گزشتہ 17؍ جنوری کو ریاضی،سائنس،انگریزی اور جنرل نالج مقابلوں کا انعقاد کیاگیا تھا،جس میں علاقہ کے پرائمری اسکولوں کے طلباء وطالبات نے حصہ لیاتھا۔ آج ایس ڈی ایم رام ولاس یادو اور بلاک تعلیمی افسر اجے کمار نے مقابلوں کے نتائج کا اعلان کیا۔ جس میں پرائمری جونیئر ہائی اسکول درجہ آٹھ میں بہڑی مجبتہ کی ایشو رانای نے اول، ڈ۱نڈی تھامنا کی سلونی نے دوئم اور گنارسہ کے شوم نے سوم مقام حاصل کیاہے۔ جبکہ درجہسات میں ڈانڈی تھامنا کی روانشی اول، کرنجانی کی انجلی دوئم اور گنارسہ کی سلونی تیسری پوزیشن پر رہی۔ ان ہونہار طلباء وطالبات کو افسراان کے ہاتھوں انعامات و سرٹیفکٹ دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
اس دوران ایس ڈی ایم رام ولاس یادو نے اس طرح کے مقابلوں نے طلباء وطالبات میں مقابلہ کا جوش و جذبہ پیدا ہوتاہے اور ان کا حوصلہ بڑھتاہے۔انہوں نے کہاکہ طلباء وطالبات کو اس طرح کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے جو ان کے روشن مستقبل کی علامت ہوتی ہے۔ انہوں نے اساتذہ نے کہاکہ وہ کلاس میں بچوں کو پڑھانے کے ساتھ ملک کی تاریخ اور ملک میں پیش آنے والے اہم واقعات سے وقتاً فوقتاً روشناس کراتے رہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر سدھیر ،ارون تیاگی، دیپک تیاگی، محمد صابر صدیقی، سید وجاہت شاہ، ڈاکٹر ارون یوگی،پنکج کمار اور چھایا وغیرہ موجودرہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *