تین ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

AK-Joti--CEC
مرکزی الیکشن کمیشن نے آج تین شمالی مشرقی ریاستوں میگھالیہ، تریپورہ اورناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیاہے۔چیف الیکشن کمیشن اے کے جوتی نے کہاکہ انتخابات دومرحلے میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں تریپورہ میں انتخابات ہوں گے۔یہاں ووٹنگ 18فروری 2018کوہوگی۔دوسرے مرحلے میں میگھالیہ اورناگالینڈ میں انتخابات ہوں گے اوردونوں ریاستوں میں ووٹنگ 27فروری کوہوگی۔تینوں ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 3مارچ کوہوگی۔تین مارچ کوہی صاف ہوجائے گا کہ تینوں ریاستوں میں کس کی سرکاربنے گی۔
ای وی ایم کے ساتھ وی وی پی اے ٹی کا استعمال کیاجائے گا۔ تینوں ریاستوں میں 60پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے جوای وی ایم کے نتیجوں کا ملان وی وی پی اے ٹی مشینوں سے ملی جانکاری سے کریں گے۔ضابطہ اخلاق کوفوری طورپرنافذکیاجائے گا۔حساس علاقوں میں سی سی ٹی وی لگائے جائیں گے تاکہ کسی بھی طرح کی گڑبڑی پرگہری نظررکھی جاسکے۔

br />

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *