اے ایم یو: ڈاکٹر شمائل ربّانی کا ایمس کے سپراسپیشلٹی کورس میں داخلہ

Dr-Shamail-Rabbani
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)کے کارڈیوتھوریسک سرجری کے سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر شمائل ربّانی نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس)نئی دہلی میں سُپراسپیشلٹی کورس کارڈیووسکولر سرجری میں ایم سی ایچ کورس میں داخلہ لیا ہے۔ انھوں نے ایمس کے مقابلہ جاتی داخلہ امتحان میں پہلی رینک حاصل کی تھی۔ ڈاکٹر شمائل ربّانی کے والد پروفیسر ایم یو ربانی (سینئر کارڈیالوجسٹ) اور والدہ پروفیسر تمکین خاں (گائناکولوجی شعبہ کی سربراہ) جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) میں برسرِ کار ہیں۔ شمائل ربّانی کو اس کامیابی پر ان کے اساتذہ اور رفقاء نے مبارکباد پیش کی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *