اے ایم یو: ایتھلیٹکس کلب کے زیرِ اہتمام کراس کنٹری دوڑ کا انعقاد

race-in-amu
یومِ جمہوریہ تقریب کے تحت آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ایتھلیٹکس کلب کے زیرِ اہتمام کراس کنٹری دوڑ کا انعقاد کیا گیا جس کو ایتھلیٹک میدان پر وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس دوڑ میں یونیورسٹی اور مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ ملک میں امن، ہم آہنگی اور اتحاد کے قیام میں نوجوان اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ اتحاد کا پیغام دینے والے پروگراموں میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ صرف انعامات کے حصول کے لئے کھیلوں میں حصہ نہیں لینا چاہئے بلکہ ان کی حصہ داری ضروری ہے۔
او ایس ڈی وی سی پروفیسر اسفر علی خاں نے کہا کہ یہ دوڑ قومی اتحاد اور امن و ہم آہنگی کا پیام دینے کا ایک اہم اسٹیج ہے۔ آفتاب ہال کے پرووسٹ پروفیسر حسن امام نے کہا کہ اس قسم کے پروگراموں میں حصہ داری سے طلبہ کو اپنے صلاحیت اور جوہر دکھانے کا موقع ملتا ہے۔ایتھلیٹکس کلب کے صدر پروفیسر ضمیر اللہ خاں نے حاضرین کا خیر مقدم کیا جبکہ گیمس کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر ایس امجد علی رضوی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ نظامت کے فرائض کلب کے رکن امت کمار نے انجام دئے۔
دوڑ کے اختتام پر فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ مردوں کے زمرے میں این آر ایس سی کے راہل کمار یادو اول رہے جبکہ این آر ایس سی کے ہی محمد سلمان نے دوئم و آفتاب ہال کے محمد دانش نے سوئم مقام حاصل کیا۔ لڑکوں کے زمرے میں پلس ٹو کے یاسر حسین خاں نے اول، اے بی کے اسکول کے محمد ذیشان و محمد ساجد نے بالترتیب دوئم و سوئم مقام حاصل کیا۔ خواتین کے زمرے میں ایس این ہال کی ممتاز نے اول و سینئر سیکنڈری اسکول ( گرلس) کی پرانشی و نبیلہ نے دوئم و سوئم اور لڑکیوں کے زمرے میں اے بی کے اسکول کی الکا سنگھ نے اول و سٹی گرلس اسکول کی ہمانی شرما نے دوئم مقام حاصل کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *