اداکارہ ایشوریہ رائے فلم میں سروگیٹ ماں بنیں گی!

aishwarya-rai
اداکارہ ایشوریہ رائے بچن جلدہی سروگیٹ ماں بننے جارہی ہیں، لیکن حقیقی زندگی میں نہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق، ’جیسمن -ایک کرائے کی کوکھ‘نام کی فلم میں ایشوریہ رائے سروگیٹ ماں کی کردارمیں نظرآئیں گی۔انہیں فلم ’جیسمن‘میں کام کرنے کاموقع ملاہے، جوسیروگیسی پرمبنی ہے۔فلم کی اسٹوری کی بنیادحقیقی ہے۔بتایاجارہاہے کہ پچھلے سال اس فلم کیلئے اداکارہ انوشکاشرماسے بات کی گئی تھی، لیکن بات نہیں بن پائی۔ممبئی مررکودےئے گئے انٹرویومیں فلم پروڈیوسرپریرناراؤنے بتایاکہ ان کی اگلی فلم جیسمن میں ایشوریہ رائے سروگیٹک خاتون کا کردارنبھاسکتی ہیں۔فلم ایک رےئل اسٹورپرمنحصرہے۔
فلم گجرات کی خاتون کے بارے میں ہے، جوبچے کوجنم نہیں دیناچاہتی لیکن وہ دوسروں کیلئے سروگیٹ مدربننے کا فیصلہ لیتی ہے۔بعدمیں وہ بچے کے پیارمیں آجاتی ہے اوراس بچے کوواپس چاہتی ہے۔پریرناکاکہناہے کہ ایشوریہ رائے اس فلم میں کام کرے اوراس کولیکر ان سے بات چیت جاری ہے۔ان کے حساب سے ایشوریہ اس رول کیلئے پرفیکٹ ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *