افضل گرو کے بیٹے کی12ویں کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی

ghlib-guru
وادی کشمیر میں بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان جمعرات کی صبح کیا گیا جس میں پارلیمنٹ پر حملہ کے قصوروار محمد افضل گرو کے بیٹے غالب گرونے ہائرسیکنڈری اسکول امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔غالب افضل گرو نے جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجویشن (بی اوایس ای) کے زیر اہتمام منعقدہ بارہویں جماعت کے امتحانات میں 88.2 نمبر حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ عیاں رہے کہ انہوں نے سال 2016 میں بھی میٹرک کے امتحانات میں 500 میں سے 474 نمبر حاصل کرکے 19 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔
بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج سامنے آنے کے بعد جب یہ خبر پھیل گئی کہ افضل گرو کے بیٹے غالب گرو نے 500 میں سے441 نمبرحاصل کئے ہیں تو اہلیان وادی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس خاص طور پر فیس بک پر زبردست خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور ان کی طویل و کامیاب زندگی کے لئے دعائیں کیں۔ سائنس کا طالب علم غالب گرو ڈاکٹر بننا چاہتا ہے۔ وہ ڈسٹنکشن سے پاس ہوا ہے۔
رپورٹوں کے مطابق بتایاجارہاہے کہ غالب گرو کی امتحان میں نمایاں کارکردگی پر اْن کے آبائی علاقہ سوپور کے جاگیر میں جشن کا ماحول ہے۔ گذشتہ روز یعنی 9 جنوری 2018 ء کو جب وادی میں میٹرک (دسویں) کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تو اس میں 2016 ء کی ایجی ٹیشن کے دوران سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں پیلٹ گن کے استعمال سے نابینا ہونے والی انشاء4 مشتاق نے بھی کامیابی حاصل کی تھی۔
عیاں رہے کہ پارلیمنٹ پر حملہ کے قصوروار محمد افضل گرو 9 فروری 2013 کو دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *