افغانستان :کابل کے ایک ہوٹل میں دہشت گردانہ حملہ،43افرادہلاک

hotel-in-kabul
افغانستان کی راجدھانی کابل میں واقع کابلس انٹرکانٹننٹ ہوٹل میں بندوق دھاریوں کے حملے ممیں اب 43لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ٹولونیوزایجنسی کے مطابق، حملے میں اب تک 43لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔مرنے والوں کی تعدادپانچ تھی،جوبعدمیں بڑھ کر15ہوگئی ،اسی طرح مرنے والوں کی تعدادبڑھتی گئی۔بتایاجارہاہے کہ یہ تعداداوربھی بڑھ سکتی ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایاکہ حملہ ور تین دہشت گردوں کومارگرایاہے، جبکہ 41غیرملکی شہریوں سمیت 126لوگوں کوبچالیاگیا۔پندرہ سے زائدگھنٹے کے بعدآپریشن ختم کیاجاسکا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *