صحافی عبدالقادرشمس کوصدمہ

abdul-qadir-shams
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ صحافی عبد القادر شمس قاسمی اور عبد الواحد قاسمی کے والدہ محترمہ صالحہ خاتون کا آج انتقال ہو گیا ہے۔اناللہ وناالیہ راجعوں ۔مرحومہ انتہائی نیک تہجد گزار اور صوم صلاۃ کی پابند تھیں۔تدفین بعد نماز عصرآبائی قبرستان (مقام وپوسٹ ڈوبا، ضلع آرریا بہار میں ہوگی ۔مرحومہ تقریباً ایک ماہ سے علیل تھیں پسماندگان میں دو لڑکے مولانا عبد القادر شمس قاسمی اور مولوی عبد الواحد قاسمی، سینئر سب ایڈیٹر روزنامہ راشٹریہ سہارا اور 3 لڑکیاں ہیں۔یہ جانکاری محمدانوارالحق نمائندہ راشٹریہ سہارانے دی ہے۔
سینئرصحافی عابدانورنے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ افسوسناک خبرہے۔انہو ں نے کہاکہ مرحومہ کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اورپسماندگان کوصبرجمیل عطافرمائے۔منظرامام نے تعزیت پیش کرتے ہوکہاکہ یہ بہت تکلیف دہ خبرہے۔وہ ایک نیک خاتون تھیں۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اورجنت عطافرمائے۔ان کے اہل خانہ خاص کرعبدالقادرشمس اورعبدالواحدکوصبروسکون عطافرمائے۔
عبدالقادرشمس کی انتقال پرمحمدنعمان قیصر نے کہاکہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے آمین۔ عبدالقادر شمس کی والدہ مرحومہ نیک صالح اور صوم و صلوۃکی پابند تھیں ۔اللہ تعالی ان کی بال بال مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطا کرے آمین۔
ڈاکٹریحییٰ صبا(استاذکروڑی مل کالج ،یونیورسٹی آف دہلی) نے بھی افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہ آج صبح ممتاز صحافی ڈاکٹر عبد القادر شمس کی والدہ کا انتقال ہوگیا انا للہ و انا الیہ راجعون اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین!
محبوب الٰہی نے کہاکہ آج صبح صبح ارریہ سے بہت ہی افسوسناک خبرآئی ہے کہ عبدالقادرشمس وعبدالواحدکے والدہ محترمہ کا انتقال ہوگیاہے۔یقیناًیہ گھڑی ان کے اہل خانہ کیلئے بہت صبرآزماہیں۔اللہ تعالیٰ پسماندگان کوصبرجمیل دے اورمرحومہ کی مغفرت عطافرمائے۔راشدالاسلام نے کہاکہ یقینایہ انتقال کی خبربہت ہی افسوسناک ہے ۔اس غم کی گھڑی میں عبدالقادشمس کے اہل خانہ کے ساتھ برابرکے شریک ہیں۔اللہ مرحومہ کی مغفرت عطافرمائے اورلواحقین کوصبروتحمل عطافرمائے۔ابصاراحمدصدیقی نے کہاکہ بیحد افسوسناک خبرہے۔اللہ عبدالقادرشمس کوصبرجمیل عطافرمائے اوران کی ماں کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے۔عیاں رہے کہ عبدالقادرشمس اورعبدالواحدقاسمی روزنامہ راشٹریہ سہارااردوسے وابستہ ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *