ایک وفادار کی عجیب و غریب بے وفائی

woman-with-dog
کتا کے بارے میں مشہور ہے کہ وفادار ہوتا ہے ۔یہ کہاوت کسی حد تک سچ بھی ہے لیکن سو فیصد نہیں۔کبھی کبھی یہی وفادار بے وفائی کا پیکر بن جاتا ہے۔جی ہاں، اسی وفادار جانور نے امریکہ میں اپنے ایک مالک کی بے دردی سے جان لے لی امریکی ریاست ورجینیا کے دیہی علاقے کی پولیس نے ایک خاتون کی پریشان کر دینے والی تفصیلات جاری کی ہیں جن کے مطابق گزشتہ ہفتے چہل قدمی کرتے ہوئے ان کو اپنے ہی دو پالتو کتوں نے حملہ کر کے ہلاک کر دیا۔چار روز کے بعد جب 22 سالہ بیتھنی سٹیفنز کی لاش ملی تو پولیس نے ان کی ہلاکت کے بارے میں بتانے کے لیے ایک پریس کانفرنس کی۔ جب پولیس اہلکاروں کو کتے ملے تو ان کے مطابق وہ سمجھے کے یہ کتے کسی مردہ جانور کی لاش کے گرد کھڑے ہیں۔تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ وہ سٹیفینز کی لاش تھی اور پولیس کے مطابق پٹ بل نسل کے یہ کتے اسے کھا رہے تھے۔ کتوں نے پہلے انھیں زمین پر گرایا، جس سے وہ بے ہوش ہو گئیں اور پھر انہی کتوں نے ان پر حملہ کر کے انھیں مار ڈالا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *