پاکستان میں8سالہ معصوم بچی کاعصمت دری کے بعد قتل

protest-in-pakistan
پاکستان میں حیوانیت کی حدیں پارکرنے والاسنسنی خیزمعاملہ سامنے آیاہے۔8سال کی معصوم بچی کے ساتھ کئی ریپ کیاگیااوربعدمیں اس کا قتل کردیاگیا۔جانکاری کے مطابق، بچی کو5جنور ی کے دوران ٹیوشن جانے کے دوران اغواکرلیاگیاتھا۔حادثہ کے چاردن بعدبچی کی لاش کشمیرچوک پرکوڑے کے ڈھیرپرملی۔واقعہ کی جانکاری جیسے مقامی لوگوں کوملی ان کا غصہ پھوٹ پڑا۔پاکستان کے پنجاب صوبے میں آٹھ سالہ بچی کی آبروریزی اور پھر قتل کے بعد لوگوں نے پولیس کے خلاف پرتشدد مظاہرہ کیا۔ پولیس کے ساتھ تصادم میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
pakistan-rape-protest
پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق، قصور ضلع میں رہنے والی زینب کا اغوا گزشتہ ہفتہ اس کے گھر کے باہر سے ہوا تھا۔ منگل کو اس کی لاش کچڑے میں پڑی ملی۔ علاقائی پولیس افسر ذوالفقار حمید نے بتایا کہ منگل کی رات شہر کے صدر بازار میں بچی کی لاش کچرے کے ڈھیر میں ملی۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔
حمید نے بتایا، “ابتدائی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اشارہ کرتی ہے کہ عصمت دری کے بعد بچی کا گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ بچی اپنے رشتہ دار کے یہاں رہ رہی تھی، کیونکہ اس کے والدین عمرہ کے لئے سعودی عرب گئے ہوئے تھے۔ پولیس نے اس سلسلے میں چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ”
پولیس نے بتایا کہ وہ اس شخص کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو بچی کو فوٹیج میں ساتھ لے کر جاتا ہوا نظر آرہا ہے۔ عصمت دری کے واقعہ کی خبر سوشل میڈیا پر پھیلنے کے بعد پولیس کی کارروائی پر سوالات اٹھاتے ہوئے لوگوں نے مظاہرہ کرنا شروع کر دیا۔
مظاہرین نے قصور کے ضلع کوآرڈنیشن آفیسر اور ضلع پولیس آفیسر کے دفاتر سمیت پولیس اسٹیشن پر پتھراو کیا۔ اس سفاکانہ واقعہ کے بعد شہر بند رہا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوا میں فائرنگ کی۔
ایک عہدیدار نے کہا، مظاہرے کے دوران جو دو افراد گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے ان کی موت ہو گئی۔ اس قتل سے پورے پاکستان میں غصہ بھڑک اٹھا ہے۔ اہم فلمی شخصیات اور کرکٹ کھلاڑیوں نے قاتل کو پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *