بلڈرکے گھرسے 97کروڑپرانے نوٹ برآمد

note-in-kanpur
نوٹ بندی کے تقریباً 14مہینے کے بعدکانپورمیں  کانپورپولس نے ایک بلڈرکے گھرسے قریب 97 کروڑ پرانے نوٹ کے ساتھ 16افرادکوگرفتارکیاہے۔یہ سبھی نوٹ 500 اور1000 روپے کے بندہوچکے نوٹ ہیں، جن کوبستربناکررکھاگیاتھا۔پولس کوجانکاری ملی تھی کہ کچھ لوگ شہرکے بڑے تاجروں کے پاس چھپاکررکھے گئے پرانے نوٹ لینے آئے ہیں، جوایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ان کوگرفتارکرلیاگیاہے۔ پولس کے علاوہ محکمہ انکم ٹیکس کی بھی گرفتارلوگوں سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔بتایاجارہاہے کہ اب تک 97کروڑروپے کی گنتی ہوچکی ہے۔ آئی جی کے حکم پریہ چھاپے ماری کی گئی ہے۔
ہوٹل میں پکڑے گئے افرادسے پوچھ تاچھ کے بعدپولس بزنس مین ا وربلڈراشوک کھتری کے گھرپرچھاپہ مارا۔یوپی پولس نے این آئی اے کے اشارے پریہ کارروائی کی۔ پولس ذرائع کے مطابق، 97کروڑروپے کھتری کے گھرپردوسے تین کمرے میں رکھے ملے ۔یوپی پولس کے چیف آنندکمارنے کہاکہ یہ شخص نام کا ہی بزنس مین ہے ۔وہ کئی غلط سرگرمیوں میں شامل ہے۔منی لانڈرنگ میں بھی اس کا نام ہوسکتاہے۔اب تک 16لوگوں کوگرفتار کرلیاگیا ہے۔ہم مزیدجانکاری حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *