ادارہ دارالتجوید والقرات برنام بٹ کے زیر اہتمام چھٹا کل ہند عظیم الشان مظاہرہ قرات اختتام پذیر

mehfil-qirat

چنئی :صوبہ تمل ناڈو کے مشہور مسلم اکثریتی شہر پرنام بٹ میں ادارہ دالتجوید والقرات کے زیر اہتمام کل ہند چھٹا رعظیم الشان مظاہرہ قرأت 26 جنوری کوبعد نماز جمعہ اسٹار کنونشن ہال مسجد فضل میں انعقاد ہوا، جس میں تمل ناڈو سمیت ملک کے مختلف صوبوں سے بڑے بڑے قراء کرام نے شرکت کی، پروگرام سننے کے لئے تمل ناڈو سمیت کرناٹک آندھرا پردیش اور کیرالہ سے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے، اس پروگرام میں جناب حافظ و قاری آفتاب عالم استاذ شعبہ تجوید وقرات دارالعلوم دیوبند، قاری رضوان بیگ شمسی صدر ٓل انڈیا ریم بنگلور، قاری عبد الرحیم دیولہ استاذ شعبہ تجوید و قرات جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین ڈھابیل گجرات، قاری طارق انصاری ندوی کل ہند انعام یافتہ بھوپال مدھیہ پردیش، قاری حبیب الرحمان حیاتی استاذ شعبہ تجوید وقرات مدرسہ اشارت العلوم بجنور،قاری توفیق شمسی استاذ شعبہ تجوید قرات مدرسہ شمس العلوم مہاراشٹر، قاری حماد حسین بھٹکل، کے علاوہ بہت سارے قراء کرام نے اپنے قرات سے سامعین کو محظوظ کیا، اس کے علاوہ مولانا ایوب رحمانی رکن آل انڈیا مسلم رسنل لاء بورڈ گڑیاتم، سید علیم الحق نائب ناظم جامعہ دارالسلام عمر آباد، حافظ شہاب الدین صدر اہل سنت والجماعت آمبور، مولانا نور اللہ حسینی باقوی، مولانا محمد باشاہ کے علاوہ بہت سارے جید علماء کرام نے خطاب کیا، اس موقع پر طلباء کے درمیان آذان و قرات کا مسابقہ بھی ہوا، جس میں سیلکشن کئے گئے طلباء کے درمیان برائے تلاوت قرآن کریم حضرت عثمان غنیؓ ایوارڈ، برائے قرات قرآن کریم حضرت ابی بن کعب ایوارڈ، برائے آذان حضرت بلال بن رباح ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
واضح ہوکہ ادارہ دارالقرآن والتجوید تمل ناڈو کا ایک مشہور تجوید و قرات کا ادارہ ہے جسکے روح رواں قاری ضیاء الرحمان برنام بٹ ہیں، جن کی کوششوں سے ہزاروں اسکول و کالج کے طلباء فیضیاب ہوئے ہیں، اس کا دائرہ خدمت تمل ناڈو کے علاوہ کرناٹک، کیرالہ، اور آندھرا پردیش ہے، جہان کے طلباء اس ادارے سے فیضیاب ہورہے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *