یوراج سنگھ کا2019تک ٹیم واپسی کاعہد

Yuvraj-Singh
ٹیم انڈیامیں واپسی کی امیدلگائے بیٹھے دھواں دھاراوراسٹاربلے بازیوراج سنگھ کوسلیکٹروں نے بڑاجھٹکادیاہے۔دراصل،4دسمبرکوسلیکشن کمیٹی نے سری لنکاکے خلاف ٹی ٹوئنٹی کااعلان کیاتھا، جس میں یوراج سنگھ کوایک بارپھرباہررکھ کرنئے چہروں کوشامل کیاگیاہے۔اس سے پہلے ماناجارہاتھاکہ سری لنکاکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں وراٹ کوہلی اورشیکھردھون سمیت کئی سینئرکھلاڑیوں کوآرام دےئے جانے کے بعدشایدیوراج سنگھ کوموقع مل ہی جائے گا لیکن سلیکٹروں نے اس کے برعکس نوجوان چہروں کوموقع دیناصحیح سمجھا۔
واضح ہوکہ ٹیم کی اعلان کرنے کے بعدچیف سلیکٹرایم ایس کے پرسادنے کہاکہ فٹنس کی وجہ سے یوراج کوٹیم میں جگہ نہیں ملی ، اس کے علاوہ انہو ں نے حال کے دنوں میں کسی چیلنجزمقابلے میں حصہ نہیں لیاہے۔وہیں ’آج تک ‘کے مطابق ، یونیسیف کے ایک پروگرام میں یوراج سنگھ نے کہاکہ بھلے میں ناکام رہاہوں، لیکن 2019عالمی کپ تک امیدنہیں چھوڑوں گا۔یوراج نے مزیدکہاکہ میں فٹنیس ٹیسٹ میں فیل ہورہاہوں، حالانکہ پچھلے تین فٹنس ٹسٹ میں پاس نہیں کرپایالیکن 3دسمبرکومیں نے یہ ٹیسٹ پاس کرلیاہے۔یوراج نے بتایاکہ اپنے کرےئرکولیکرکوئی بھی فیصلہ وہ خودکریں گے۔انہو ں نے کہاکہ میں ناکامی سے نہیں ڈرتا، میں اتارچڑھاؤسے گزراہوں،اس سے آپ مضبوط بنیں گے اوراگلے سطح پرپہنچیں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *