خواتین کی خوبیاں

women
دنیا میں طاقت کے دو سرچشمے ہیں۔ اقتدار اور معاشیات۔۔۔افسوس کی بات یہ ہے کہ عورت ان دونوں سے محروم ہے ۔یہ دیکھا گیا ہے کہ ہمیشہ وسائل سے محروم اور کمزور طبقات کا استحصال ہوا ہے۔ اگر عورتیں واقعی برابری چاہتی ہیں۔ اپنی زندگی پورے حق سے بتانا چاہتی ہیں۔ انسانی معراج کے زینے طے کرنا چاہتی ہیں تو انہیں مظلومیت کے سب لبادے اتار کر عملی میدان میں خود کو مضبوط بنانا پڑے گا۔ اپنی ذہنی صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوں گی۔ خود کو علم و دانش سے آراستہ کرنا ہو گا۔ سیاسی و معاشی میدان کی سرگرم کھلاڑی بننا ہو گا۔ جب تک عورت خود کو معاشی طور پر مضبوط نہیں کرتی وہ اپنے جنسی و جسمانی استحصال کا سد باب نہیں کر سکتی۔
خواتین کم عقل ہیں اور نہ کم فہم۔ انہیں گمراہ کیا گیا ہے۔ آپ کو دبانے کے لیے آپ کی مصنوعی کم فہمی اورجسمانی کمزوری کے حق میں دلائل گھڑے گئے ہیں۔ اس مشینی دور میں جسمانی مشقت اب کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ لہٰذا اب وقت ہے کہ عورتیں درست سمت میں سفر شروع کریں۔ یہ دنیا عورتوں کی بھی اتنی ہی ہے جتنی مردوں کی ہے۔ تمام زمینی وسائل پر عورتوں کا برابر کا حق ہے۔ عورتوں کو خود آگے بڑھ کر یہ حق حاصل کرنا ہو گا..اپنی ذات کے زنگ کھرچنے ہوں گے.دوسری صورت میں شمع محفل بنی رہنے اور ہر طرح کا ظلم سہنے کے لیے تیار رہیے.. جو بھی کرنا ہے عورتوں نے خود کرنا ہے ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *