پیسے نکالنے کیلئے زخمی شوہرکوچارپائی پرلٹاکربیوی لے گئی بینک

bank
چھتیس گڑھ کے ضلع دھمتری میں بینک ملازمین کی حماقت کاواقعہ سامنے آیاہے۔روپے نکالنے کیلئے بینک ملازمین نے بے حدبیمارایک کسان کوگھرسے بینک تک بلوایا۔اس سے قبل بینک ملازمین نہ تومیڈیکل سرٹیفکیٹ پریقین کررہے تھے، اورنہ ہی گھرجاکرگراہک کسان کی حالت کاجائزہ لینے میں کوئی دلچسپی دکھارہے تھے۔آخرکاراہل خانہ نے کھاٹ میں لٹاکرکسان گراہک کوبینک تک لے جاناپڑا۔اس نظارے کوجس نے بھی دیکھا،اس نے بینک ملازمین کوآڑے ہاتھوں لیا۔جب کسان کوکھاٹ پرلٹاکربینک لے جارہاتھا ایسالگ رہاتھاکہ آخری رسومات کیلئے کسی شخص لاش جارہی ہے۔
دراصل ،گوہارام ساہونامی شخص پیشے سے کسان ہے۔انہو ں نے حال ہی میں سرکارکودھان بیچی تھی ۔ایکسیڈنٹ میں وہ بری طرح سے زخمی تھے،ان کا پیرٹوٹ گیاتھا اسلئے وہ روپے نکالنے بینک نہیں جاسکتے تھے۔بینک کھاتے میں نامونی میں ان کی بیوی رام بائی تھی،جس کے پاس گرام پنچایت کاشناخت نامہ ،شوہرکے میڈیکل کالج اوررقم ادائیگی کالیٹرتھا۔رام بائی بھی بیماری کی وجہ سے چلنے پھرنے میں دقت محسوس کررہی تھی،ا سکے باوجود وہ بینک پہنچی اورروپے نکالنے کیلئے بینک ملازمین سے فریادکی ،لیکن ملازمین اس کی ایک نہ سنی۔اسے ہرحال میں شوہرساتھ لانے کیلئے کہاگیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *