فلم ’تیرے نام ‘کے گانے پر پرفارمنس دیکھ کرکٹرینہ ایموشنل ہوگئیں

katrina-kaif
(photo by news18)
بالی ووڈ دبنگ میگااسٹارسلمان خان اورحسن کی ملکہ کٹرینہ کیف نے اپنی فلم’’ٹائیگرزندہ ہے‘کاپروموشن شروع کردیاہے۔اس سلسلے میں وہ سونی چینل کے شو’سپرڈانسرس‘ کے سیٹ پرپہنچے۔شوکے دوران یہاں کچھ ایساہواکہ کٹرینہ کیف اپنے آنسونہیں روک پائیں۔کٹرینہ اس قدرروئیں ک شوکی شوٹنگ رکوانی پڑگئی۔ان کے یہ آنسوشوکے کنٹیسٹینٹ سوشانت کی ڈانس پرفارمنس دیکھ کرنکلے۔سوشانت نے سلمان خان کی فلم ’تیرے نام‘ کے گانے پرپرفارم کیاتھا۔سوشانت کاڈانس اوراس کے ایکسپریشن سے کٹرینہ انتی ایموشنل ہوگئیں کہ شوٹنگ دس منٹ تک روکنی پڑیں۔تب جاکرکہیں کٹرینہ نارمل موڈ پرلوٹ سکیں۔
’نیوز18‘کے مطابق،کٹرینہ کونارمل کرنے کیلئے سلمان خان نے بھی کوشش کی۔جیسے ہی کٹرینہ شانت ہوئیں اورشوٹنگ شروع ہوئی اورسلمان خان اسٹیج پرآئے اوراپنی فلم کے گانے ’جگ گھومیا‘پرڈانس کیا۔سلمان کواسٹیج پرڈانس کرتے دیکھ کرکٹرینہ ہنس پڑیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *