وراٹ-انوشکاکی ہنی مون کی تصویرسوشل میڈیاپر

anushka-virat
اٹلی میں شادی کرنے کے بعدوراٹ کوہلی اورانوشکاشرماہنی مون کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ۔خبرہے کہ دونوں کچھ دنوں کیلئے روم میں گزاریں گے۔ایسالگ رہاتھاکہ کچھ دنوں تک میڈیامیں وراٹ اورانوشکاکی خبرنہیں رہے گی ،لیکن آج 15دسمبرکوان کے ہنی مون کی پہلی تصویروائرل ہوگئی ہے۔انوشکانے یہ تصویرسوشل میڈیانیٹ ورکنگ سائٹ انسٹگرام پرپوسٹ کی ۔دیکھتے ہی دیکھتے دوگھنٹے میں 11لاکھ سے زائدلائکس مل چکے تھے۔اس تصویرمیں برف میں گھری پہاڑی کے آگے وراٹ اورانوشکانظرآرہے ہیں۔انوشکانے کیپشن دیاہے’ایسالگ رہاہے مانوجنت میں ہو‘۔انوشکانے برف کی وادیوں کے بیچ وراٹ کے ساتھ اپنافوٹوپوسٹ کیا۔اس میں انوشکاکے ہاتھ میں مہندی لگی ہوئی ہے اورپہنی ہوئی ایک کروڑروپے کی ہیرے کی انگوٹھی صاف نظرآرہی ہے۔میڈیارپورٹس میں آیاتھاکہ یہ دونوں ہنی مون روم میں منائیں گے،لیکن اس فوٹوکودیکھتے ہوئے یہ لگ رہاہے کہ وہ سوئٹرزلینڈمیں ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *