نوئیڈامیں دوسگی کم سن بہنوں کی لاش پیڑسے لٹکی ملی

noida-2-sister-murder
sisters photo by dainik jagran
نوئیڈاکے سیکٹر49کے برولاگاؤں کے پاس دوسگی بہنوں کی لاش پیڑسے لٹکی ملی۔اہل خانہ کے مطابق، صبح قریب چاربجے وہ اٹھے تودیکھاکہ گھرکادروازہ بندہے اوردونوں بہنیں غائب ہیں۔کسی طرح گھرکادروازہ کھلواکرباہرگئے تودیکھاکہ دونوں بہنوں کی لاش پیڑسے لٹکی ہیں۔اہل خانہ کاکہناہے کہ ان کا قتل ہواہے۔ان کا الزام ہے کہ ان کے جیٹھ کالڑکاجس کانام روی ہے، اس نے کچھ دن پہلے ممبئی سے ایک لڑکی کوبھگاکرلایاتھااوربعدمیں متوفی لڑکیوں کے گھرپربھی رہا۔
اہل خانہ نے بتایاکہ اس بات کی روی کے گھروالے مخالفت کررہے تھے ۔روی کے گھروالوں کولگاکہ متوفی لڑکیوں کاخاندان بھی ان کا ساتھ دے رہاہے۔اس لئے ان کی بیٹیوں کاقتل کردیاگیا۔حالانکہ ،متوفی کی ماں کاکہناہے کہ روی کے گھروالوں کویہ شک تھاکہ روی کا ان کی بیٹی سے ریلیشن ہے وہ اس کا بھی مخالفت کررہے تھے۔متوفی لڑکیوں کی عمر18سال اور13سال کی بتائی جارہی ہے۔پولس نے دونوں لاشوں کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاہے۔پولس اب اس بات کی جانچ میں لگی ہے کہ یہ قتل ہے یاخودکشی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *