دوگولڈ میڈل فاتح 17سالہ راجبیر مزدوری کرنے پرمجبور

rajbeer-singh
حکومتوں کے ذریعہ کھیل کوفروغ دینے اورکھلاڑیوں کوسہولیات دینے کے دعوؤں کی کڑوی سچائی اسپیشل اولمپکس ورلڈسمرگیمس 2015میں گولڈمیڈل جیتنے والے 17سالہ راج بیرسنگھ کی بدترحالت سے لگایاجاسکتاہے۔ویٹ پورٹل پنجاب کیسری کے مطابق،ہندوستان کا نام روشن کرنے والا 17سال کاراجبیرسنگھ آج اپناپیٹ بھرنے کیلئے دہاڑی پرمزدوری اوروہیل چیئرکھنچنے کا کام کررہاہے۔
rajbir
جب وہ دوسال پہلے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کرہندوستان واپس آیاتھاتواس کا استقبال ایک ہیروکی طرح ہواتھا۔عیاں رہے کہ چمپئن سائیکلسٹ پنجاب کے اس وقت کے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل نے اعزازسے نوازتے ہوئے ریاستی سرکارکی جانب سے 15لاکھ روپے فی گولڈ دینے کا اعلان کیاتھا۔اس کے علاوہ 10لاکھ روپے مرکزی حکومت کی جانب سے بانڈس کے طورپرملنے تھے۔لیکن راجبیرکوایک روپے ابھی تک نہیں ملاہے۔
کیپٹن امریندرسنگھ نے اس معاملے کوسنجیدگی سے لیتے ہوئے ٹویٹ کرکے کہاکہ میں اس معاملے پرکھیل سکریٹری سے تفصیلی جانکاری مانگی ہیں،جوبھی مددچاہئے ہوگی ،سرکارضرور کرے گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *