خاتون کامیڈین بھارتی سنگھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

bharti-singh
ملک بھرمیں ایک خاتون کامیڈین کے طورپراپنی مضبوط شناخت بنانے والی بھارتی سنگھ نے 3دسمبرکوبڑے ہی دھوم دھام سے شادی کرلی ہے۔ان کے تمام فینس انہیں لگاتارشادی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔مشہورخاتون کامیڈین بھارتی سنگھ اپنے بوائے فرینڈ ہرش لمباچیاکے ساتھ سات پھیروں کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔گوامیں کینڈولم بیچ کے پاس دونوں نے سات جنموں تک ایک دوجے کے ساتھ رہنے کی قسمیں کھائیں۔اس گرینڈویڈنگ میں ٹی وی انڈسٹری کے کئی لوگوں نے شرکت کی۔
بھارتیہ نے اسٹائلشٹ ڈیزائن کیاہوالہنگاپہناتھا۔پنک لہنگے کوبھارتی نے بلوکلرکے بلاؤزکے ساتھ کیری کیاتھا۔اپنی اس ڈیسٹینیشن ویڈنگ میں بھارتی بیحدہی خوبصورت لگ رہی تھیں۔ہرش نے بلوشیروانی کے ساتھ گلابی پگڑی پہنی۔ٹیلی ویزن دنیاکی کئی سیلبریٹیز بھارتی سنگھ اورہرش لمباچیاکی شادی کے جشن میں شامل ہوئے۔اپنی شادی کی رسموں کوانجوائے کرتے ہوئے بھارتی نے خوب ٹھمکے لگائے۔دن بھرسوشل میڈیامیں ان دونو ں کی کئی تصویریں ہوتی رہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *