کانگریس نے منی شنکرایرکوپارٹی سے سسپنڈکردیا

mani-shankar
وزیراعظم نریندرمودی کو’نیچ‘کہنے کے معاملے میں کانگریس نے سینئرلیڈرمنی شنکرایرکوپارٹی سے سسپنڈکردیاہے۔دراصل ،7دسمبرکوپی ایم نریندرمودی نے دہلی میں امبیڈکرانٹرنیشنل سینٹرکے افتتاح کے موقع پربنانام لئے نہرو-گاندھی خاندان پرنشانہ سادھاتھاجس کے جواب میں منی شنکرایرنے پی ایم کونیچ کہہ دیاتھا۔
قابل غورہے کہ منی شنکرایرکے اس بیان پرکانگریس نائب صدرراہل گاندھی نے ناراضگی کا اظہارکیا۔راہل نے ٹویٹ کیا’’بی جے پی اوروزیراعظم لگاتارکانگریس کے خلاف گندی زبان کا استعمال کرتے ہیں۔ کانگریس کی ثقافتی تاریخ الگ ہے۔منی شنکرایرنے وزیراعظم کیلئے جس طرح کی زبان کا ا ستعمال کیاہے، میں اس کی سراہنا نہیں کرتا۔کانگریس پارٹی اورمیں امیدکرتے ہیں کہ منی شنکرجی معافی مانگیں گے‘‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *