2-جی اسپیکٹرم گھوٹالے میں سبھی ملزمین بری

a-raja
کوئلہ گھوٹالوں میں سے ایک 2جی اسپیکٹرم گھوٹالے سے منسلک سبھی تینوں معاملوں کے فیصلے آچکے ہیں۔اس معاملے میں ملوث لیڈر،تاجراورافسراب سب بر ی ہوگئے ہیں۔تقریباً سات سال تک سماعت کرنے کے بعدپٹیالہ ہاؤس کورٹ واقع سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں اوپی سینی نے سبھی تینوں معاملوں میں اے راجا،کنی موجھی سمیت سبھی ملزموں کوبری کردیاگیا۔عدالت نے کہاکہ استغاثہ فریق پختہ گواہ پیش کرنے میں ناکام رہاہے کہ دوفریق کے بیچ پیسے کا لین دین ہواہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاکہ سرکاری وکیل الزامات ثابت نہیں کرپائے۔عیا ں رہے کہ فیصلے سے پہلے عدالت احاطے میں کافی بھیڑتھی۔جج سینی نے بھیڑکی وجہ سے ملزموں کوعدالت نہ پہنچ پانے کے باعث کارروائی ملتوی کردی۔پھرجب دوبارہ کارروائی شروع ہوئی توانہو ں نے اپنے ایک لائن میں فیصلے میں کہاکہ سرکاری وکیل الزام ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔اس دوران کنی موجھی اوراے راجاکے حمایتی عدالت میں موجودرہے ۔فیصلے آتے ہی عدالت میں تالیاں بج اٹھیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *