یروشلم کے مدعے پر سشماسوراج اور بدر الدین اجمل کے ٹویٹس

ajmal-sushma

وزارت خارجہ سشما سوراج اور آسام کے رکن پارلیمنٹ بدرالدین اجمل کی ٹویٹر چیٹ اس وقت بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ دراصل رکن پارلیمنٹ بدر الدین اجمل نے اقوام متحدہ میںیروشلم کے مدعے پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ووٹ دینے پر 22 دسمبر کو ایک ٹویٹ کرکے سشما سوراج کا شکریہ ادا کیا تھا۔ سشماسوراج بدرالدین اجمل کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا، ’شکریہ اجمل صاحب، اب آپ ہمارے لیے ووٹ کیجئے۔‘
اس پر بدرالدین اجمل نے جواب میں لکھا، ’ہمارا ووٹ ہمیشہ بھارت کے لیے ہے، جس دن بی جے پی اکثریتی اور اقلیتی فرقہ کے بیچ فرق نہیں کرے گی، اس دن ہمارا ووٹ آپ کے لیے ہوگا۔ ‘ رکن پارلیمنٹ بدرالدین اجمل نے اگلے ٹویٹ میں لکھا، ’بی جے پی نے ہمیں سپورٹ کیا، اس کے لیے میں ان کا شکر گزار ہوں لیکن میں بی جے پی کو کبھی سپورٹ نہیں کروں گا۔‘

 

 

 

واضح ہوکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 21 ستمبر کو ایک قرارداد پاس کرکے امریکہ سے یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کو کہا ہے اور ہندوستان نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکی کے باوجود یروشلم کے مدعے پر مخالفت میں ووٹ دیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *