نوجوان نے خاتون پرمٹی کاتیل ڈال کرزندہ جلادیا

sandhya-rani
حیدرآبادکے سکندرآبادمیں 25سالہ خاتون کواس کے سابق بوائے فرینڈنے سرعام مٹی کاتیل چھڑک کرآگ لگادی۔خاتون کونازک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا،جس کے آج 22دسمبرکواس کی موت ہوگئی۔پولس ڈپٹی کمشنربی سوماتھی نے بتایاکہ سکندرآبادکے گاندھی اسپتال میں خاتون کا علاج چل رہاتھا،اس کی آج صبح قریب ساڑھے سات بجے موت ہوگئی ۔واقعہ کے بعدفرارملزم پولس نے گرفتارکرلیاہے۔
پولس نے بتایاکہ سندھیارانی خاتون ایک الیومینیم نرمان اکائی میں ریسپشنسٹ کاکام کرتی تھیں۔شروعات جانچ کے مطابق، 28سالہ ایک شخص نے گذشتہ شام خاتون کولالگوڈا علاقے میں بلایا۔یہ جگہ جہاں سے قریب دس کلومیٹردورہے ۔پولس نے بتایاکہ جیسے ہی خاتون وہاں پہنچی ،اس شخص نے اس پراچانک مٹی کاتیل ڈال کرآگ لگادی۔پولس نے معاملہ درج کرلیاہے ۔مزیدجانچ جاری ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *