اے ایم یو کے سنسکرت ریسرچ اسکالر کو ینگ اسکالر انعام پیش کیا گیا

AMU-Research-Scholars
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 10؍ریسرچ اسکالروں نے نئی دہلی واقع بھارتیہ ودّیا بھون میں ویدک علوم کا عملی پہلو موضوع پرمنعقد21ویں وائڈر ایسوسی ایشن فار ویدک اسٹڈیز کانفرنس میں شرکت کی ۔ کانفرنس میں تقریباً 200؍ریسرچ پیپر پیش کئے گئے اور ملک کی مختلف ریاستوں سے 100سے زائد نوجوان ریسرچ اسکالروں نے حصہ لیا۔
اس موقع پر آنجہانی رامیشور داس گپتا میموریل ینگ اسکالر انعام علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سنسکرت شعبہ کے اسکالر تحسین منڈل کو دیا گیا۔ ان کے مقالہ کا موضوع تھا: ’’اتھروید میں ادویاتی پودوں کا تفصیلی مطالعہ‘‘۔ تحسین منڈل نے اپنے مقالہ میں یہ بتانے کی کوشش کی کہ کس طرح تقریباً ہزاروں سال پہلے اتھروید دور کے رشیوں نے پودوں کے ادویاتی صفات سے سماج کو فائدہ پہنچایا۔ دماغی عدم توازن، کوڑھ اور ہڈیوں وغیرہ کے مسائل کے لئے کس طرح ادویات کا استعمال کیا جاتا تھا اس پر بھی مقالہ میں روشنی ڈالی گئی۔ تحسین منڈل سنسکرت شعبہ کی پروفیسر رانی مجمدار کی نگرانی میں ریسرچ کررہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *