ظہیرخان کی تصویرپرثانیہ مرزاکادلچسپ تبصرہ

sania-mirza-zaheer-khan
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق تیزواسٹارگیندبازظہیرخان اوربالی ووڈ اداکارہ ساگریکاگھاٹکے نے حال ہی میں ممبئی شادی کی تھی۔ان دنوں دونوں جوڑے ہنی مون کیلئے مالدیوگئے ہوئے ہیں۔ساگریکااپنے انسٹگرام اکاؤنٹ پراپنے ہنی مون کی فوٹوشیئرکرتی رہتی ہیں۔7دسمبرکوساگریکانے ظہیرخان کی ایک فوٹوشیئرکی تھی۔اس فوٹوپرفینس کے ساتھ فرینڈس کے بھی تبصرے اورلائک آرہے تھے ۔فوٹوپرٹینس اسٹارثانیہ مرزانے بھی کمنٹ کیا ہے۔دراصل ،ساگریکانے انسٹگرام پرایک ظہیرخان کی یہ فوٹوشیئرکی جس میں وہ سمندرکے کنارے ڈیک میں لگے نیٹ پرظہیرخان آرام کررہے ہیں۔فوٹوشیئرکرتے ہوئے ساگریکانے لکھاکہ آخرکارہم لوگ ہنی مون کیلئے مالدیو پہنچ ہی گئے۔ٹینس اسٹارثانیہ نے ظہیرکی فوٹوپرکمنٹ کرتے ہوئے لکھاکہ لگ رہا ہے کہ یہ اکیلے ہی ہنی مون منارہاہے۔ثانیہ کایہ کمنٹ کرناتھاکہ فینس نے اس بات کوجم کرسوشل میڈیاپرشیئرکیا اورثانیہ کے اس اندازکوفینس کافی پسندکررہے ہیں۔
ظہیرخان کی اس تصویرپربہت سے لوگوں نے کافی مزے لئے ہیں۔خورشیدمنظرنام کے ایک یوزرنے لکھا:اب تووائف ہوگئی، اب بل مت دیکھ بھائی۔شادی کے بعدشادی کے بعدیہ سب تھوڑے اچھالگتاہے۔ای آر ابانی نے لکھا:شادی میں بہت خرچ ہوگیا۔دیپک نے لکھا:ورق توخالی ہے آپ کیاپڑھ رہے ہیں۔اٹس چشتی نے لکھاکہ وہ خالی پیچ آخرکیوں پڑھ رہے ہیں۔آئی ایم ارشادنے لکھاکہ بھائی خوش نہیں لگ رہے ہیں۔سندیپ نے کہالکھاکہ ’اپنے ہنی مون پریہ دکھی کیوں لگ رہے ہیں وہیں روی تھانوی نے لکھاکہ سرجی شادی کے خرچ کا حساب لگارہے ہو وغیرہ وغیرہ ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *