ثانیہ مرزانے دیئے ٹویٹرپرفینس کے سوالوں کے جواب

Sania-Mirza
ہندوستانی ٹینس اسٹارثانیہ مرزاکوکس حدتک پسندہے یہ توسب جانتے ہیں۔اسٹیڈیم میں بیٹھ کرکرکٹ میچ دیکھتے ہوئے ثانیہ مرزاکوبہت باردیکھاگیاہے۔وہ ٹینس توکھیلتی ہی ہیں،لیکن کرکٹ کوبھی خاص انجوائے کرتی ہیں۔پاکستانی کرکیٹرشعیب ملک سے شادی کرنے والی ثانیہ مرزانے ٹوےئٹرپراپنے فینس کے کچھ سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ایک بارپھریہ ثابت کردیاہے کہ انہیں کرکٹ کتناپسندہے۔ٹویٹرکے ذریعہ سے پوچھے گئے سوالوں کاجواب ٹینس اسٹارثانیہ نے اس اندازمیں دیاہے کہ جسے جان کرآپ کا دل خوش ہوجائے گا۔
’جن ستہ ‘کے مطابق،ہندوستانی ٹینس اسٹارسے جب ان کے ایک فین نے سوال کیاکہ وہ خالی اوقات میں کیاکرناپسندکرتی ہیں۔تب ثانیہ نے مذاقیہ جواب دیتے ہوئے کہاکہ ’کچھ بھی نہیں‘۔اس کے علاوہ جب ان سے پسندیدہ انڈین کرکیٹرکانام پوچھاگیا،تب انہو ں نے ٹویٹ کرکے کہا’وراٹ کوہلی‘ اور’مہندرسنگھ دھونی‘۔وہیں ثانیہ کے ایک دیگرفین نے پسندیدہ سری لنکن کرکیٹرکے بارے میں پوچھاتوجواب میں ملا’کمارسنگاکارا‘۔اس کے بعدان سے دیگرٹویٹریوزرنے وراٹ کوہلی کے بارے میں ایک لفظ میں بتانے کوکہا،تب ثانیہ چمپئن لکھ کرجواب دیا۔
دراصل ان کے فینس نے ٹویٹرپران کے کرکٹ سے متعلق کچھ دلچسپ سوال پوچھے تھے،ثانیہ نے وقت نکال کران سبھی سوالوں کے جواب دےئے اوربہت ہی عمدہ طریقے سے دےئے۔ثانیہ نے اپنے پسندیدہ انڈین کرکٹرس کے نام توبتائے ہی، ساتھ ہی ان کے فیوریٹ سری لنکن کرکیٹرکانام بھی لوگوں کوبتایا۔اس کے علاوہ فرست کے پلوں میں ثانیہ کیاکرتی ہیں،اس کے بارے میں بھی انہو ں نے ٹویٹرکے ذریعہ سے بتایا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *