پاکستان میں سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی نمائش پر پابندی

Share Article
tiger-zinda-hai
بجرنگی بھائی جان سلمان خان کی فلم’ٹائیگرزندہ ہے‘ کی نمائش کیلئے پوری دنیامیں ان کے فینس بے صبری سے انتظارکررہے ہیں لیکن سلمان کے خان کے پاکستانی فینس فلم ’ٹائیگرزندہے ‘دیکھنے سے محروم ہوسکتے ہیں۔بالی ووڈ اداکار دبنگ سپراسٹارسلمان خان اورکٹرینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ 22 دسمبرکو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔لیکن پاکستان میں اس فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔میڈیاروپوٹس کے مطابق وزرات اطلاعات نے سینسر بورڈ کی سفارش کے بعد فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے لیے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کے فلم میں پاکستان سے متعلق سینز موجود ہیں، جس کی وجہ سے اسے سینسر بورڈ نے کلیئر نہیں کیا۔
خیال رہے کہ فلم ٹائیگر زندہ ہے‘ سلمان خان کی 2012 میں ریلیز ہوئی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے۔اس فلم میں سلمان خان نے ہندوستانی جبکہ کٹرینہ کیف نے پاکستانی جاسوس کا کردار ادا کررہے ہیں۔عیاں رہے کہ فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کو بھی پاکستان میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *