سلمان خان توڑیں گے کئی ریکارڈز

دبنگ سپراسٹارسلمان خان ایک باراپنی فلم کولیکرسرخیوں میں ہیں۔اپنی فلم ’ ٹائیگرزندہ ہے‘کے ذریعہ سلمان خان زبردست ایکشن کرتے نظرآرہے ہیں۔بتایاجارہاہے کہ سلمان خان کی یہ فلم ایک نیاریکارڈ قائم کرے گی اوران کی بہترین فلموں میں سے ایک ہوگی۔یہ فلم سلمان کی 2012کی فلم ’ایک تھاٹائیگر‘کاسیکویل ہے۔فلم کی کہانی ایک بارپھرسے نئے مشن کے ساتھ شروع ہوتی ہے جب ہندوستانی نرسوں داعش کے ذریعہ عراق میں یرغمال بنالیاجاتاہے۔ان کووہاں سے نکالنے کا کام ہندوستان کے ایجنٹ ٹائیگر (سلمان) کوسونپاجاتاہے۔ان کے گروہ میں آنگدبیدی کے ساتھ ساتھ باقی دیکرآرٹسٹ بھی ہیں۔ٹائیگرکے ساتھ اوران کی محبوبہ زویا جوآئی ایس آئی ایجنٹ ہیں عراق میں پھنسی ہوئی نرسوں کووہاں سے نکالتے ہیں دکھایاگیاہے۔کہانی میں پریش راول اورکومود مشراکی کیسے انٹری ہوتی اورویلن کے طورپرسجادکی کس طرح موجودگی ہے،اخیرمیں کیاہوتاہے،کیاہندوستان اورپاکستان کے ایجنٹ ،مل کرنرسوں کوبچاپائیں گے یہ سب کچھ جاننے کیلئے آپ کوفلم دیکھنی پڑے گی۔فلم میں سلما ن کی انٹری پربہت ساری تالیاں بجتی ہیں،فلم میں بات چیت بھی بہت دلچسپ ہے ۔کئی لحاظ سے یہ فلم دیکھی جاسکتی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *