سیف علی خان کی فلم ’کالاکانڈی‘کا ٹریلرریلیزہوا

kaalakaandi-film
بالی ووڈ اداکارسیف علی خان کی فلم ’کالاکانڈی‘کا ٹریلرریلیزہوگیاہے۔’کالاکانڈی‘کے ٹریلرکی شروعات سیف علی خان کے ساتھ ہوتی ہے، اورڈاکٹرانہیں بتاتاہے کہ وہ پیٹ کے کینسرسے متاثرہیں۔سیف علی خان شاک رہ جاتے ہیں،اوران کی زندگی جینے کا اندازبدل جاتاہے۔’کالاکانڈی کا ٹریلردیکھ یہ بات صاف ہوجاتی ہے کہ فلم ڈارک کامیڈی ہے۔فلم کی کہانی مانسون کی ممبئی کی ایک رات کی ہے۔یہ زندگی کے الگ الگ خاکے سے آنے والے چھ لوگوں کی کہانی ہے۔سیف علی خان فلم میں ایکدم نئے اندازمیں دکھ رہے ہیں۔فلم میں بولڈنیس سے بھرپورہے، اس کا اندازااسی ڈائیلاگ سے لگایاجاسکتاہے’بھاڑمیں گئی پی ایچ ڈی،بھاڑمیں گئی اسکالرشپ،پورے دیش کوکامسوترسیکھادوں گی‘‘۔
فلم کے ساتھ اکشت ورمابطورڈائریکٹرڈیبوکرکرہے ہیں۔اکشت ورمانے’ ڈیلہی بیلی‘کی کہانی لکھی تھی، فلم میں سیف علی خان کے ساتھ دیپک ڈوبریال، وجے راج، کنان رائے کپور، شوبھیتادھولیاپالا، اکشے اوبرائے، ایشا تلوار، شہنازٹریجری پاٹل، امائیرادستور، ناری سنگھ اورنیل بھوپلم شامل ہیں۔عیاں رہے ’کالاکانڈی‘12جنوری کوریلیزہوگی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *