رویندرجڈیجہ نے ایک اوورمیں 6چھکے لگائے

ravindra-jadeja
ٹیم انڈیاسے باہرچل رہے رویندرجڈیجہ نے گھریلو میچ میں کمال کردیاہے۔جڈیجہ نے سوراشٹرکرکٹ ایسوسی ایشن کے انٹرڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں ایک اوورمیں لگاتار6چھکے لگایاہے۔رویندرجڈیجہ نے 15دسمبرکوٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے دن جام نگرکی جانب سے کھیلتے ہوئے امریلی کے خلاف ایک اوورمیں 6چھکے لگائے۔29سالہ جڈیجہ نے آف اسپنرگیندبازنیلم وامجاکے اوورمیں یہ کرشمہ کردکھایا۔جڈیجہ کے ذریعہ بنائے گئے 69گیندوں میں 154رنوں کے دم پرجام نگرنے امریلی پر121رنوں سے جیت درج کی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *