کیااداکاررجنی کانت سیاسی پردے پربھی نظرآئیں گے!

rajinikanth
ویسے توتمل سپراسٹاررجنی کانت کروڑوں دلوں پرراج کرتے ہیں،ان کے یونک اسٹائل کا ہرکوئی قائل ہے۔بتایاجارہاہے کہ اب وہ سنیماپردے پرجادوچلانے کے بعدسیاست کی دنیامیں قدم رکھنے جارہے ہیں۔کافی کافی دنوں سے اس کولیکرتذبذب برقراررہاہے،مگراس کاانتظاراورنہیں کرناپڑے گا۔
ویب پورٹل دینک جاگرن کے مطابق، چنئی میں اپنے فینوں سے ملاقات کے دوران آج 26دسمبرکورجنی کانت نے آخرکاروہ تاریخ دے ہی دی،جس دن وہ سیاست میں اپنی انٹری کولیکر شبہات ختم کریں گے اوروہ تاریخ ہے 31دسمبر،جس دن رجنی کانت اپنے فیصلے کا اعلان کریں گے۔67سالہ رجنی کانت کے کافی دنوں سے سیاست میں قدم رکھنے کی زورشورسے موضوع بحث ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نہیں کہہ رہاہوں کہ میں سیاست میں قدم رکھوں گا۔میں 31دسمبرکوسیاست میں قدم رکھنے کولیکراپنے فیصلے کا اعلان کروں گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *