راہل گاندھی کی بطورکانگریس صدرتاجپوشی

rahul
راہل گاندھی کی آج 16دسمبرکوبطورکانگریس صدرتاج پوشی ہوگئی اورراہل گاندھی نے کانگریس صدرکے طورپراپناعہدہ سنبھال لیا۔راہل کوکانگریس صدرعہدہ کاسرٹیفکیٹ بھی مل گیاہے،جس کے بعدوہ رسمی طورپرپارٹی کے صدربن گئے ہیں۔سرٹیفیکٹ الیکشن اتھارٹی کے چیئرمین وکانگریس لیڈرمولّاپلّی رام چندرن نے منچ پرپہنچ کرسونپا اوراس کے ساتھ ہی راہل 132سال پرانی کانگریس پارٹی کے نئے صدربن چکے ہیں۔سابق صدرکانگریس سونیاگاندھی نے کانگریس صدرمنتخب ہونے پرراہل گاندھی کومبارکباد،دعائیں دیں۔
اس موقع پرسونیاگاندھی نے کہاکہ’’ میں راہل کوصدربننے کی مبارکباداورآشرواددیتی ہوں۔میں ایک ماں کے طورپرراہل کی تعریف نہیں کرناچاہتی ۔مجھے راہل کی روادی پرفخرہے جس سے وہ نڈراوربہادربنے ہیں۔سیاست میں آنے پرراہل نے ایسے سنگین ذاتی حملے کاسامناکیاجس نے اسے اورنڈرانسان بنایاہے۔انہو ں نے کہاکہ ایک نیادور،ایک نئی قیادت کی امیدآپ کے سامنے ہے‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ ’آج میں آخری بارکانگریس صدرکے طورپرخطاب کررہی ہوں۔20سال پہلے جب مجھے صدرمنتخب کیاگیا،تب میرے دل میں گھبراہٹ تھی، یہاں تک کہ میرے ہاتھ کانپ رہے تھے۔میرے سامنے بہت مشکل کام تھا‘۔انہوں نے کہاکہ’اندراجی نے مجھے بیٹی کادرجہ دیا۔جب ان کاقتل ہوا تومجھے ماں کھونے کا غم ہوا۔میں سیاست کوالگ نظریے سے دیکھناچاہتی تھی،میں اپنے شوہراوربچوں کوسیاست سے دوررکھناچاہتی تھی۔لیکن اندرااورراجیوکے قربانیوں کوٹھیس نہ پہنچے اسلئے سیاست میں آئیں۔‘
سونیانے کہاکہ اقتدار،خودمختاری اورشہرت ہمارامقصدنہیں ہے۔دیش میں خوف کاماحول ہے،ہم ڈرنے اورجھکنے والے نہیں ہیں۔کانگریس کوایک دوسرے میں جھانک کرآگے بڑھناپڑے گا اورخودکوبھی درست کرناپڑے گا۔انہوں نے کانگریس پارٹی کے لاکھوں کارکنان کی تعریف کی۔کارکنان اس پوری یاترامیں میرے ہم سفررہے ہیں۔میں آپ سے جوسیکھااس کی کوئی موازنہ نہیں ہوسکتی ۔ہم نے سماج کے ہرطبقے کی ترقی کیلئے کام کیا،ہم نے ایسے قانون بنائے جوعوام کے حقوق پرمبنیتھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *