یروشلم کو دارالحکومت تسلیم کرنے پرامریکی صدرکے خلاف مظاہرہ

protest
مسلم ،عرب دنیا، عالمی لیڈروں اوراداروں کی مخالفت کے باوجود اپنے دیرینہ عزائم کوپائے تکمیل تک پہنچاتے ہوئے امریکی صدرڈونالڈٹرمپ نے بالآخریروشلم کواسرائیل کی راجدھانی تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔امریکی صدرڈونالڈٹرمپ نے عالمی لیڈروں کی سخت تنقیدکے باوجود6دسمبرکی شب ایک نشری تقریرمیں ں اپنے اس متنازع فیصلے اعلان کیا۔بی بی سی کے مطابق ،یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے خلاف فلسطینی نوجوانوں نے غزہ میں مظاہرہ کیا۔ترکی کے شہر استنبول میں واقع فتح مسجد کے باہر خواتین امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے میں شریک ہیں۔
جرمنی کے شہر برلن میں واقع امریکی سفارت خانے کے باہر فلسطینیوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا۔استنبول میں ہونے والے مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے صدر ٹرمپ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔فلسطین مظاہرین جرمنی میں واقع امریکی سفارت خانے کے سامنے مسجد الاقصیٰ کی تصاویر اٹھا کر مظاہرہ کر رہے ہیں۔فلسطین میں رہنے والے مسیحی باشندوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مغربی کنارے میں واقع ایک کرسمس ٹری کی بتیاں بجھا کر مظاہرہ کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *