دلیپ کمار کی صحت یابی کیلئے دعاء کی اپیل

dilip-kumar-sairan-banu
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار گزشتہ چند دنوں سے نمونیا کا شکار ہیں ۔ان کے صحت کے بارے میں یہ جانکاری انکے آفشیل ٹویٹراکاؤنٹ سے ملی ہے۔ٹویٹرہنڈل کے ذریعہ بتایاگیاہے کہ انہیں نمونیاکی شکایت تھی ۔اب ڈاکٹروں نے انہیں گھرمیں آرام کرنے کا مشورہ دیاہے۔ان کی صحت میں سدھارہے اورسبھی رپورٹ بھی نارمل ہیں۔
دلیپ کمار کے اہل خانہ نے درخواست کی ہے کہ بزرگ اداکار کے مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاء کریں ،تاکہ وہ 11 دسمبر کو 95ویں سالگرہ پر صحت مند رہیں۔ ویسے اہل خانہ نے اس مرتبہ ان کی سالگرہ سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔جس میں خاندان کے ارکان اور قریبی عزیز واقارب شرکت کریں گے۔ دلیپ اور سائرہ بانو کی قریبی دوست اور سوانح نگار ادیہ تارا نائر نے کہا ہے کہ دلیپ کمار نمونیہ کے شکار ہیں اوران کا علاج گھر پر ہی جاری ہے ،لیکن اس صورت حال میں فی الحال ہم نے ان کی سالگرہ پر کوئی بڑی تقریب کا منصوبہ نہیں بنایا ہے۔ان کی طبیعت سے پریشان شہنشاہ جذبات کی شریک حیات سائرہ بانو نے کہا کہ یوسف صاحب کو نسوں کا نمونیہ ہوگیا ہے اور ان کے مداح اداکار کی صحت یابی کے لیے دعاء کریں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *