بی جے رکن اسمبلی کی چوری ہوئی بھینسوں کی تلاش میں پولس

buffalo
سماج وادی پارٹی کے سینئرلیڈرمحمداعظم خاں کے بعداب ایک اورلیڈرکی بھینس چوری ہونے کا معاملہ سامنے آیاہے،لیکن اس باربی جے پی ممبراسمبلی کی دوبھینسیں چوری ہوئی ہیں۔یہ معاملہ سیتاپورضلع کے ہرگاؤں کاہے،جہاں پرممبراسمبلی سریش راہی کی دوبھینسوں کی چوری ہونے کی شکایت پولس میں درج کرائی گئی ہے۔پولس نے کیس معاملہ درج کرکے لیڈرکی بھینسوں کوتلاش کرنے کیلئے جانچ شروع کردی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق، چوری ہوئی بھینسوں کی قیمت تقریباً ایک لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔واضح ہوکہ پچھم پنچم پورواگاؤں کے قریب رکن اسمبلی سریش راہی کافارم ہاؤس ہے، جہاں پرچوکیداراورکچھ کھیتی سے منسلک مزدوررہتے ہیں، اس فارم ہاؤس میں کاشت سے منسلک اشیاء اورکئی مویشی بھی رہتے ہیں۔
روزنامہ انقلاب کے مطابق،بی جے پی لیڈرکی چوری ہوئی بھینسوں کوپولس کے ذریعہ ڈھونڈنے کی بات سامنے آنے کے بعدلوگ پارٹی کا جم کرمذاق اڑارہے ہیں۔ٹویٹرپرکسی نے لکھاکہ ’اب توگائے اوربھینس کی ہی قدرہے، ہم آپ توصرف اورصرف تقریرتک محدود رہ گئے ہیں‘۔ایک نے لکھاکہ ’اس معاملے کی توسی بی آئی جانچ ہونی چاہئے۔ایک اورنے لکھاہے کہ’اعظم خاں کی بھینس چوری ہوئی تومودی جی نے جی بھرکرمذاق اڑایاتھا،اب سب کے منہ پرٹیپ لگی ہے بھائی۔ایک نے لکھاہے کہ پولس پہلے اعظم خاں کی بھینس کوڈھوندتی تھی، اب سریش راہی کی۔یوگی آدتیہ ناتھ جی تبدیلی کہاں آیاہے۔ایک اورٹویٹریوزرنے لکھاہے کہ یوپی میں پولیس بھینسوں کوڈھونڈنے میں لگی ہے، یوپی کاکرائم ریٹ روزمرہ بڑھتاجارہاہے۔نان سینس پارٹی یوپی میں راج کررہی ہیں تواس قسم کے واقعات سامنے آتی رہیں گی۔ایک نے لکھاہے کہ اعظم خاں کی یاددلادی ،وہیں ایک اورنے ٹویٹ کیاہے کہ ان کواعظم خاں کا دوست ہوناضروری ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *