پی ایم مودی نے راہل کی تاجپوشی کواورنگ زیب راج بتایا

pm-modi
گجرات اسمبلی انتخابات کے پیش نظروزیراعظم نریندرمودی نے ریاست کے دھرم پورمیں ریلی کوخطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی کے صدرعہدہ کیلئے نامزدگی کولیکروارکیاہے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہاکہ کانگریس ،پارٹی نہیں ،بلکہ کنبہ ہے اورہمارے لئے ملک بڑاہے۔انہو ں نے یہ بھی کہاکہ بادشاہ کومعلوم ہوتاہے کہ اس کی اولادکوہی تخت ملے گا۔پی ایم مودی راہل گاندھی کواڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ اورنگ زیب راج انہیں مبارک ہو۔مودی نے اپنی تقریرکی شروعات میں کہاکہ جہانگیرکی جگہ جب شاہ جہاں آئے ، کیاتب کوئی انتخاب ہواتھا؟جب شاہ جہاں کی جگہ اورنگ زیب آئے، تب کوئی انتخاب ہواتھا؟ مودی نے کہاکہ’یہ توپہلے سے ہی پتہ تھاکہ جوبادشاہ ہے، اس کی اولادکوہی اقتدارملے گی‘۔
پی ایم مودی نے مزیدکہاکہ کانگریس لیڈرخودمانتے ہیں کہ یہ پارٹی نہیں ، یہ کنبہ ہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس کواورنگ زیب راج مبارک ہو۔عیاں رہے کہ راہل گاندھی نے جب پرچہ نامزدگی بھراتواسی دوران کانگریس کے لیڈرمنی شنکرایرنے راہل کے بچاؤ میں یہ بیان دیاتھا۔دراصل منی شنکرایرنے ایک نیوزچینل کوانٹرویودیتے ہوئے کہاتھا’’جہانگیرکی جگہ جب شاہ جہاں آئے تھے تب کیاچناؤ ہواتھا۔جب شاہ جہاں کی جگہ اورنگ زیب آئے توکیاچناؤ ہواتھا؟‘انہوں نے مزیدکہاکہ ’پہلے سے معلوم تھاکہ جوبھی بادشاہ ہیں ان کی اولادہی بادشاہ بنے گی۔جسے پی مودی نے گجرات ریلی کے منچ سے پڑھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *