وزیر اعظم میزورم اور میگھالیہ کے دورے پر

pm-modi-mizoram
وزیر اعظم نریندر مودی آج میزورم اور میگھالیہ کے دورے پر ہیں۔ انھوں نے یہاں کئی پروجیکٹس کا افتتاح کرنا ہے۔ توئریال ہائیڈرو پاورپروجیکٹ قوم کو نذر کرتے ہوئے انھوں نے آج صبح آئیجول میں کہا کہ آپ کو مسائل کو لے کر دہلی آنے کی ضرورت نہیں، دہلی سے افسر آپ کے پاس آئیں گے۔ انھوں نے کہا کہ توئریال ہائیڈرو پاور پروجیکٹ مرکزی سرکار کا پہلا پروجیکٹ ہے جو کامیابی کے ساتھ کمشن کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کو سب سے پہلے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی جی کی سرکار میں ہری جھنڈی دی گئی تھی۔ 1998 کے بعد اس میں تاخیر ہوتی رہی۔ اس پروجیکٹ کا پورا ہونا ہمارے جاری پروجیکٹس کو لے کر کمٹمنٹ کوظاہر کرتا ہے۔ بھارت مالا پروجیکٹ کو لے کر انھوں نے کہا کہ اس کے ذریعہ نارتھ ایسٹ میں ہم ہائی وے اور سڑکوں کا نیٹ ورک تیار کریں گے۔ وزیر اعظم شیلانگ میں شیلانگ نانگ اسٹوئن – رانگ جینگ تورا روڈ کا افتتاح کریں گے۔
دورے سے قبل وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا، ’موہک اور امنگ بھرا نارتھ ایسٹ بلارہا ہے۔ کل میزورم اور میگھالیہ کی یاترا کا انتظار کررہا ہوں، جہاں کئی ڈیولپمنٹ پروجیکٹس کا افتتاح کیا جائے گا۔ یہ پروجیکٹس نارتھ ایسٹ یاترا کو رفتار فراہم کریں گے۔ ‘ انھوں نے کہا کہ ایجل میں توئریال ہائیڈروپاور پروجیکٹ کو قوم کو نذر کرتے ہوئے انھیں فخر کا احساس ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ،ہم نارتھ ایسٹ میں بے پناہ امکانات دیکھتے ہیں اور علاقے کی جامع ترقی کے لیے ہرممکن کوشش کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نارتھ ایسٹ ریجن ڈیولپمنٹ منسٹری نے 100 کروڑ روپے کا نارتھ ایسٹ وینچر کیپٹل فنڈ بنایا ہے۔ میں اس فنڈ سے کاروباریوں کے لیے چیک تقسیم کروں گا۔ نارتھ ایسٹ کے نوجوانوں کے بیچ انٹرپرینیئرشپ کا جذبہ علاقے کی مضبوطی کے لیے فائدہ مند ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *