راجیہ سبھامیں منموہن سنگھ پرلگائے گئے الزام پرہنگامہ

پارلیمنٹ میں سرمائی اجلاس کی کارروائی شروع ہوتے راجیہ سبھامیں پہلے دن شردیادواورعلی انورکی رکنیت منسوخی کا معاملہ گرمایا۔اس کے بعداپوزیشن لیڈرغلام نبی آزادنے سابق وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ پرگجرات انتخابات کے دوران پی ایم مودی کے ذریعہ لگائے گئے الزاموں پربھی وضاحت مانگا۔غلام نبی آزادنے کہاکہ اس معاملے پروزیراعظم مودی کوپارلیمنٹ میں اپنارخ صاف کرناچاہئے،جس کے بعدپارلیمنٹ میں خوب ہنگامہ ہوا اورکارروائی ڈھائی بجے تک ملتوی کردی گئی۔
انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی نے ڈاکٹرمنموہن سنگھ پرپاکستان کے ساتھ سازش رچنے کا جوالزام لگایاہے اس کاثبوت دیں یاپھرپارلیمنٹ اورملک سے معافی مانگے۔وہیں شیوسینانے بھی وزیراعظم سے منموہن سنگھ پرلگائے گئے الزاموں پرصفائی مانگی ہے۔
اس سے پہلے اپوزیشن لیڈرغلام نبی آزادکے قیادت میں حزب اختلاف پارٹیوں کے ذریعہ جنتادل یونائٹیڈ(جے ڈی یو)لیڈرشردیادوکومعطل کرنے کے معاملے پرکافی ہنگامہ کیاگیا، جس کے چلتے پارلیمنٹ کی کارروائی کچھ دیرکیلئے روک دی گئی ۔حالانکہ اس کے فوراً بعدسوالات کے لئے جیسے ہی کارروائی پھرشروع ہوئی ،غلام نبی آزاد اوردیگراپوزیشن لیڈروں نے مودی کے ذریعہ پاکستانی افسروں کے ساتھ ملاقات کولیکرسابق پی ایم منموہن سنگھ کونشانہ بنائے جانے کے خلاف ہنگامہ کیا۔

Latest posts by Rashidul Islam (see all)
- جے این ایم سی: ان وٹرو فرٹیلائزیشن تکنیک سے بچے کی کامیاب ولادت - April 19, 2018
- کپل شرنے فینس سے واپسی کرنے کا وعدہ کیا - April 19, 2018
- دہلی : مسلمانوں نے کرائی ایک یتیم غیرمسلم لڑکی کی شادی - April 19, 2018