پاکستان نے 28ہندوستانی مچھلی پکڑنے والوں کوگرفتارکیا

fisherman
پاکستان نے اپنے سمندری علاقے میں مبینہ طورپرمچھلی پکڑنے کیلئے آئے 28ہندوستانی مچھواروں کوگرفتارکیاہے۔عیاں رہے کہ ایک دن پہلے پاکستان نے ہندوستانی مچھواروں کوانسانی بنیادوں پراگلے کچھ ہفتوں میں رہاکرنے کا اعلان کیاتھا۔اے بی پی کے مطابق،پاکستانی سمندری سیکوریٹی ایجنسی(پی ایم ایس اے)کے ایک افسرنے بتایاکہ انہوں نے پاکستانی سمندری علاقے میں غیرقانونی طورپرمچھلی پکڑنے کی باعث ان مچھواروں کوپکڑااوران کی پانچ کشتیاں ضبط کرلی ہیں۔افسرنے بتایاکہ 28مچھلی پکڑنے والوں کے خلاف معاملہ درج کیاگیاہے اورانہیں پولس کے حوالے کردیاگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *