نوئیڈاقتل معاملہ:لاپتہ بیٹے کوپولس نے برآمدکیا

noida-murder-case
photo by aaj tak
دہلی سے متصل ریاست اترپردیش میں گوتم بدھ کے گریٹرنوائیڈامیں ماں اوربہن کاقتل کرنے والے نابالغ بیٹے کوپولس نے آخرکارڈھونڈہی نکالاہے۔پولس نے متوفی انجلی کے فرار15سالہ بیٹے کووارانسی سے برآمدکیا۔ملزم بیٹاآج قتل کے وجوہات ،قتل کے طریقے اوردیگرسازش کے بارے میں اہم خلاصہ کرسکتاہے۔
لڑکے نے پوچھ تاچھ کے دوران بتایاکہ وہ گھرسے 1.5لاکھ روپے لیکرگیاتھا،لیکن روپے ٹرین میں بیگ سمیت چوری ہوگئے۔لڑکے نے قتل کرنے کی بات قبول کررہاہے،لیکن اس کا کہناہے اسے نہیں پتہ کہ اس نے کیوں ماردیاماں بہن کو۔اس گیم کولیکرپولس کا کہناہے کہ اس گیم میں ٹاسک ہوتاہے کہ آپ کوکرائم کرکے پولس سے بچناہوتاہے،لیکن اس معاملے میں لڑکے نے خودفون کرکے والداپنے وارانسی میں ہونے کی جانکاری دی۔بہرحال ماں -بیٹی کے قتل کے بعدسے ہی لاپتہ ہونے سے نابالغ بیٹاپہلے سے ہی شک کے گھیرے میں آگیاتھا،لیکن پولس کے سامنے اب اہم سوال یہ ہے کہ وارانسی پہنچنے کے بیچ تین دن وہ کہاں کہاں گیا،کن کن سے ملا اوروارانسی سے کس کے نمبرسے اپنے والدکوفون کیا۔گریٹرنوئیڈاسے وارانسی تک کیسے پہنچا وغیرہ وغیرہ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *