نیوزی لینڈ اورآسٹریلیامیں نئے سال 2018کااستقبال،باقی ملکوں میں جشن شروع

new-year

پوری دنیامیں نئے سال کاجشن شروع ہوگیا۔لیکن دنیابھرمیں سب سے پہلے نیوزی لینڈ کے آکلینڈمیں نئے سال نے دستک دی۔اس دوران زبردست آتش بازی کی گئی۔دراصل ،دنیامیں سب سے پہلے نئے دن کی شروعات نیوزی لینڈ میں ہوتی ہے،اس لحاظ سے یہاں نئے سال کاآغازبھی نیوزی لینڈ سے ہوتاہے۔یہاں پرنئے سال کے پہلے دن پبلک ہالی ڈے رہتاہے۔اس کے بعدآسٹریلیامیں نئے سال کا آغازہوا۔رنگ برنگی روشنی اور’ہپی نیواےئر‘کی گونج کے ساتھ نیوزی لینڈ کے آکلینڈ سے سڈنی کے مشہورہاربربرج تک نئے سال کا جشن منایاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق،نیوزی لینڈ کی راجدھانی آکلینڈ میں 3ہزارراکیٹ سے آتش بازی کرکے نئے سال کااستقبال کیاگیا۔اس کے علاوہ یہاں کے باقی شہروں میں بھی نیواےئرکاجشن دکھا۔ساؤتھ کوریاکی راجدھانی سیول میں بھی میں نئے سال دھوم دھام سے دستک دی اورآتش بازی وپٹاخے کے ساتھ لوگوں نے سال 2018کااستقبال کیا۔
آسٹریلیامیں نئے سال کا استقبال کیاگیا۔سڈنی ہاربرپرزبردست آتش بازی کی گئی،جسے دیکھنے کیلئے دنیابھرسے 16لاکھ سیاح پہنچے۔نئے سال کے جشن کے پیش نظرپولس نے شہرمیں سخت حفاظتی بندوبست کیا،تاکہ کسی بھی حادثہ یاحملے سے بچاجاسکے۔
ہندوستان کے بھی شہروں میں نئے سال کاجشن منانے کیلئے 31دسمبرکی شام سے لوگ تیاری میں لگ گئے۔مالس ، ریسٹورینٹ اورٹوریسٹ اسپاٹس رنگ برنگی روشنیوں سے سجائے ہوئے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *