اے ایم یو:جے این ایم سی میں امراض قلب کے لئے نئی اوپی ڈی کا آغاز

JN-Medical-College
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے کارڈیالوجی سنٹر میں دل کی ناکامی اور بے قابو حرکتِ قلب کے مریضوں کے لئے ہفتہ کے ہر دوشنبہ کو نیو او پی ڈی بلاک کی اوپی ڈی نمبر 14میں نئی او پی ڈی کی شروعات کی جارہی ہے ۔ یہ اوپی ڈی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ملک محمد اظہرالدین کے ذریعہ کارڈیالوجی سنٹر کے ڈائرکٹر پروفیسر آصف حسن کی رہنمائی میں شروع کی جارہی ہے۔ کارڈیالوجی سنٹر میں دو دن اور اوپی ڈی کی سہولت دستیاب رہتی ہے۔ ایسے مریض جنھیں ٹہلنے کے دوران سانس لینے میں دقت ہو، لیٹنے میں پریشانی، ہونٹ یا چہرے پر سوجن، تکان کے ساتھ سینے میں درد، اچانک اٹھتے بیٹھتے وقت دل کی دھڑکن تیز ہوجائے، بیہوشی یا جن کو پہلے سے ہی دل کی ناکامی یا اردنیا کی شکایت ہو نئی اوپی ڈی نمبر 14میں آکر اپنی جانچ کراسکتے ہیں ۔ پروفیسر آصف حسن نے کہاکہ مستقبل میں اس طرح کی مزید اسپیشل اوپی ڈی شروع کرنے کا منصوبہ ہے تاکہ دل کے مریضوں کو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں ہر طرح کی سہولت مل سکے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *