پی ایم مودی دہلی میٹروکی مجنٹالائن کا افتتاح کریں گے آج

metro
نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی آج 25بروزپیردہلی میٹرو کے بوٹنیکل گارڈن سے کالکاجی مندر تک12.64کلومیٹر طویل نئی ’مجنٹا لائن‘ کا آج افتتاح کریں گے۔اس دوران پی ایم مودی کے ساتھ وزیراعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ اورکئی کابینی وزیرموجودرہیں گے۔اس سے قبل پی ایم مودی 12:50بجے بوٹینکل گارڈن واقع ہیلی پیڈ پرلینڈ کریں گے۔وہ وہاں سے بوٹینکل گارڈن پہنچیں گے۔پھرمیٹروسے ورڈ سنچوری میٹرواسٹیشن جائیں گے۔وہاں سے سڑک کے راستے سے امیٹی یونیورسٹی میں واقع عوامی اجلاس میں پہنچیں گے۔ڈھائی بجے پروگرام اختتام کے بعدواپس جائیں گے۔
اترپردیش میں نوئیڈا کے بوٹونیکل گارڈن سے دہلی کے کالکاجی مندر کو جوڑنے والی مجنٹا لائن کے شروع ہونے سے نوئیڈا اور جنوبی دہلی کے درمیان سفر کرنے والے لوگوں کا کافی وقت بچے گا۔
بوٹونیکل گارڈن۔کالکاجی مندر سیکشن پر شروع میں مجموعی طورپر 10ٹرینوں کو سروس میں لگایاجائے گا۔ دو ٹرینوں کو ایمرجنسی خدمات کے لئے علیحدہ رکھا جائے گا۔ یہ میٹرو پانچ منٹ اور پندرہ سیکنڈ کے وقفہ سے دستیاب ہوں گی۔ اس سیکشن کے تمام نواسٹیشنوں بوٹونیکل گارڈن، اوکھلا برڈ سینکچری، کالندی کنج، جسولہ وہار، شاہین باغ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، اوکھلا وہار، سکھدیو وہار، اوکھلا این ایس آئی سی اورکالکاجی مندر اسٹیشنوں کے پلیٹ فارم پر اسکرین ڈور ہوں گے۔ کالکاجی مندر اسٹیشن زیرزمین اور دیگر دوسرے اسٹیشن زمین کے اوپر بنائے گئے ہیں۔
عیاں رہے کہ بردہلی میں سراقتداروزیراعلیٰ اروندکجریوال کومیٹروافتتاحی پروگرام کیلئے دعوت نہیں دی گئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *